• Home
  • Blog
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کردیا
Image

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کردیا

سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرافٹ میں کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبہ نہیں تھا، سیاسی استحکام، آئین و قانون کی بالادستی پر اتفاق کیا جائے، جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے کچھ امور پر اتفاق کیا جائے۔

سہیل آفریدی نے ڈرافٹ میں کہا کہ وزیرِ اعظم اور دونوں ایوانوں میں قائدینِ حزب اختلاف کے درمیان باقاعدہ ملاقات کا اہتمام کیا جائے، ملاقات میں تمام اہم سیاسی، قومی، آئینی، قانونی اور جمہوری معاملات پر بات کی جائے، زیرِ التوا امور، پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم حکومتی اتحاد، پیپلزپارٹی، اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ مذاکراتی کمیٹی بنادیں، جیل مینول،مروجہ قوانین کےمطابق عمران خان، بشریٰ بی بی کو حقوق دیے جائیں، مروجہ قوانین کےمطابق قانونی،انسانی، طبی حقوق بلاامتیاز دیے جائیں، ملاقاتوں کا انعقاد قانون اور جیل قواعد و ضوابط کے مطابق ہو، ملاقات کی سہولت کو سیاسی یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

 سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ خواتین، بزرگ اور بیمار قیدیوں کے مقدمات میں غیر ضروری تاخیر ختم کی جائے، یاسمین راشد، بشریٰ بی بی سمیت سیاسی قیدی خواتین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پررہا کیا جائے، تمام سیاسی اورقومی معاملات باہمی مشاورت اور مذاکرات سے حل کیے جائیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ سیاسی مذاکراتی کمیٹی ایک ماہ میں قابلِ عمل سفارشات پیش کرے، جمہوریت، سیاست، عدلیہ اورآزادی صحافت مکمل طور پر یقینی بنائی جائے، وفاق کی تحریری یقین دہانی پر پی ٹی آئی موجودہ لانگ مارچ منسوخ کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں۔

علی پرویز: تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کیا جاسکتا، اس کا حجم ہزاروں ارب روپے ہے

وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا

ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے غزہ میں تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

کراچی ائیرپورٹ پر خاتون مسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر سے ایک کروڑ  روپے سے زائد کی غیر…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام فائنل کرلیا۔ سابق…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top