• Home
  • Blog
  • کراچی ائیرپورٹ پر خاتون مسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی غیرملکی کرنسی برآمد
Image

کراچی ائیرپورٹ پر خاتون مسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر سے ایک کروڑ  روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

کسٹم حکام کے مطابق خاتون مسافر دبئی جانے والی نجی پرواز سے سفر کر رہی تھی، مسافر نے کرنسی سے متعلق غلط بیانی اور غلط ڈیکلیریشن کی۔
کسٹم حکام نے بتایا کہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران مختلف غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، برآمد کرنسی میں 33 ہزار 600 امریکی ڈالر، 300 یورو، 2 ہزار 570 برطانوی پاؤنڈ اور 19ہزار 815 اماراتی درہم برآمد کیے۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ کرنسی کی پاکستانی روپوں میں مجموعی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ روپے بنتی ہے، خاتون مسافر کی جانب سے مبینہ غلط ڈیکلیریشن پر کرنسی کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلی گئی، خاتون مسافر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

علی پرویز: تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کیا جاسکتا، اس کا حجم ہزاروں ارب روپے ہے

وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا

ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے غزہ میں تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کردیا

سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرافٹ میں کوئی غیر آئینی…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام فائنل کرلیا۔ سابق…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top