• Home
  • Blog
  • انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا
Image

انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا

ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے غزہ میں تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر وہاں کی صورتحال پر آواز اٹھا دی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر غزہ پر اسرائیلی بربریت سے ہونے والی تباہی سے قبل اور موجودہ وقت کی سیٹلائیٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے وہاں کے رہائشیوں کے لیے انسانی امداد کی زیادہ فراہمی پر زور دیا۔

اس پوسٹ میں گوگل ارتھ کی سیٹلائیٹ تصاویر کے ساتھ ہالی وڈ اسٹار نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار بھی شیئر کیے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل ارتھ پر غزہ میں ہونے والی تباہی دیکھی جاسکتی ہے، جہاں پورے پورے علاقے ملبے میں تبدیل ہوچکے ہیں، گھروں، اسکولوں، اسپتالوں، سڑکوں اور بنیادی سہولیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا خطہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی 82 فیصد عمارات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 2 تہائی سے زائد عمارات مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔
انجلینا جولی نے کہا کہ سردی کی آمد سے قبل غزہ کے 94 فیصد لوگوں کو پناہ اور ضروری سامان کی ضرورت ہے، جبکہ انسانی امداد اور خیموں کا سامان اب بھی تاخیر کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ سیٹلائیٹ تصاویر سے تباہی کا علم ہوتا ہے مگر اس سے بچ جانے والے خاندانوں کے صدمے کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے رواں سال کے شروع میں مصر سے رفح کراسنگ کا دورہ کرکے وہاں امدادی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

علی پرویز: تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کیا جاسکتا، اس کا حجم ہزاروں ارب روپے ہے

وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

کراچی ائیرپورٹ پر خاتون مسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر سے ایک کروڑ  روپے سے زائد کی غیر…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کردیا

سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرافٹ میں کوئی غیر آئینی…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام فائنل کرلیا۔ سابق…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top