• Home
  • Blog
  • علی پرویز: تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کیا جاسکتا، اس کا حجم ہزاروں ارب روپے ہے

علی پرویز: تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کیا جاسکتا، اس کا حجم ہزاروں ارب روپے ہے

وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے کیونکہ اس کا حجم ہزاروں ارب روپے کا ہے۔

علی پرویز ملک نے اپنےحلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل اکٹھے کیے بغیر خرچ کرنے سے نتیجہ 2022 والا نکلے گا، جب پاکستان دیوالیہ پن کی نہج پر پہنچا اور مہنگائی کا سونامی آیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں جیسے ہی قیمتیں نیچے آئیں، فوری پاکستان میں بھی کمی کی جائےگی۔
وفاقی وزیر نے کہا  وہ آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کرکے تیل کی فراہمی پر شکریہ اور مشکل حالات میں اظہار یکجہتی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خطے پر بہت بڑی آزمائش کی گھڑی ہے ، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے، دہشتگردی ختم کرنے کے لیے سیاسی قائدین کو عسکری قیادت کے پیچھے لبیک کہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سے گزارش ہے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں، پاکستان کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھنے کے لیے  قومی یکجہتی ضروری ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ دسمبر، جنوری، فروری میں جو چیلنجز ہیں اس پر وزیراعظم کو ایک نشست میں آگاہی دے دی ہے، جو فیصلہ عوام اور ملک کے حق میں ہوگا وہی ہو گا، سردیوں سے پہلےجو اقدامات کیے جانے چاہیئں وہ بھی وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس بحران کے طوفان کا مقابلہ بروقت ایل پی جی گیس منگوا کر کریں گے، ایل پی جی گیس کی قیمت پر کہوں گا کہ 70 سال سے قیمتیں اوگرا طے کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا

ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے غزہ میں تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

کراچی ائیرپورٹ پر خاتون مسافر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر سے ایک کروڑ  روپے سے زائد کی غیر…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کردیا

سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرافٹ میں کوئی غیر آئینی…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام فائنل کرلیا۔ سابق…

ByByMomina Fatima Oct 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top