• Home
  • Blog
  • اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی تحریروں میں نادیدہ واٹر مارک شامل کردیا
Image

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی تحریروں میں نادیدہ واٹر مارک شامل کردیا

اوپن اے آئی نے اپنے مقبول آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی اور پروگرامنگ ایجںٹ کوڈیکس سے تیار کرائے جانے والی تحریروں میں نادیدہ واٹر مارک کا اضافہ کیا ہے۔

اس تبدیلی کا مقصد مشینوں کو یہ شناخت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے کہ یہ اے آئی کی تیار کردہ تحریر ہے۔

کمپنی کی جانب سے 5 اکتوبر کی شب اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یورپی یونین میں یہ تبدیلی لازمی ہوگی جبکہ دنیا کے دیگر خطوں میں یہ آپشنل ہوگی۔

لارج لینگوئج ماڈلز ایک وقت میں ایک لفظ کو تحریر کرتے ہیں اور اگلے لفظ کا تعین کرتے ہیں۔

اوپن اے آئی کا نیا ٹیکسٹ واٹر مارکنگ سسٹم ٹیکسٹ گرین اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس طرح اے آئی ڈیٹیکشن مشینوں کو یہ تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ کوئی تحریر اے آئی کی تیار کردہ تو نہیں۔

کمپنی کے مطابق ٹیکسٹ واٹر مارکینگ کو یورپی یونین کے ممالک میں چیٹ جی پی ٹی اور کوڈیکس میں آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

اسی طرح دنیا بھر میں منتخب ماڈلز کے اے پی آئی صارفین کو بھی یہ نیا فیچر دستیاب ہوگا مگر بائی ڈیفالٹ آپشنل ہوگا۔

مگر یہ واٹر مارک ٹول محققین اور ماہرین کو ہی دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں۔

نائیجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد ہلاک

نائیجیریا کی ریاست اونڈو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار تمام 32…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

ایلون مسک ایک بار پھر کھرب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے

نیویارک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے پہلے کھرب پتی بن…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

جے ڈی وینس کی اہلیہ نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے حادثے سے بال بال بچ گئیں

نیویارک امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس اپنے نومولود بیٹے سمیت ہیلی کاپٹر سے…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں…

ByByMomina Fatima Oct 6, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top