• Home
  • Blog
  • بیرسٹر گوہر: مذاکرات سے انکار نہیں کیا، حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
Image

بیرسٹر گوہر: مذاکرات سے انکار نہیں کیا، حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے ہم مذاکرات سے انکار نہیں کر رہے لیکن غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے مذاکرات کا کامیاب ہونا ناگزیر ہے، گورنر راج یا ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے، صوبہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، بانی پی ٹی آئی کےساتھ ملاقاتوں سمیت گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے ڈاکٹر لندن سے نہیں بلایا گیا، وہ لاہور میں بھی ہوتا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا وزیراعظم نے مذاکرات کی مشروط پیشکش کی ہے، حکومت ہم پر قدغنیں لگا رہی ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاسی لوگ غیرمشروط طور پر بیٹھتے ہیں، مذاکرات سے انکار نہیں کیا لیکن غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا حکومت نے باہر نکل کر اندر والی چیزیں ڈسکس کیں، جتنا وقت پریس کانفرنسز پر لگایا اتنا وقت مذاکرات پر لگایا ہوتا تو مسئلہ ہو جاتا، حکومتی ارکان سے رابطے ہیں اور کوشش ہے کہ مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا محسن نقوی سے رات کو کوئی ملاقات نہیں ہوئی، علامہ ناصر عباس سے ملاقات کے لیے آیا اور آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت کی، علامہ راجا ناصر عباس نے درست نے کہا مشروط مذاکرات نہیں ہوتے، ہم نے مذاکرات پر واضح کیا کہ اسی سے مسائل حل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں۔

نئی دہلی— بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز گجرات کے ضلع بھاونگر میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائیاں، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان نیوی کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی کارروائی، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے ) راولپنڈی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

ملک میں فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوگیا

ملک  میں  سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 3100 روپےکمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top