• Home
  • Blog
  • اسلام آباد پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
Image

اسلام آباد پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد پولیس نے تمام افسران اور اہلکاروں کے  لیے نئی سوشل میڈیا پالیسی جاری کردی۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تمام رینکس کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی عائد کی گئی ہے، پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ویڈیوز بنانے اور تصاویر کھچوانے پر بھی پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ ذاتی تشہیر، شہرت یا گلیمرکے لیے پولیس یونیفارم کا استعمال سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے، سرکاری گاڑیوں، دفاتر، نجی مقامات پریونیفارم میں ویڈیو بنانے پرکارروائی ہوگی جب کہ بغیر اجازت میڈیا پر بیانات دینے، پبلک فورمز پر بولنے اور آرٹیکل لکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔

پولیس کے مطابق  اہلکار سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی سیاسی یا مذہبی نظریات کا اظہار نہیں کرسکیں گے، کسی قسم کی محکمانہ یا خفیہ دستاویزات اور تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کرنے پرپابندی ہوگی، محکمےکی مثبت سرگرمیوں کوا جاگر کرنے کے لیے بھی ڈی آئی جی ہیڈ  کوارٹرز سے منظوری لینا لازمی ہوگی۔

پولیس کے مطابق پولیس سرگرمیوں کی معلومات صرف سی پی او کے پبلک ریلیشنز برانچ سے جاری کی جائیں گی، یونٹ سربراہان اپنے عملےکی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی کےخود ذمہ دار ہوں گے، سوشل میڈیاپالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا ہے جب کہ نئی سوشل میڈیاپالیسی کا اطلاق فوری نافذالعمل ہوگا جس کی آئی جی اسلام آبادنے منظوری دے دی۔

متعلقہ خبریں۔

نئی دہلی— بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز گجرات کے ضلع بھاونگر میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائیاں، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان نیوی کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی کارروائی، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے ) راولپنڈی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

ملک میں فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوگیا

ملک  میں  سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 3100 روپےکمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی…

ByByMomina Fatima Oct 7, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top