• Home
  • Blog
  • کراچی: امارات کے کلبوں اور ہوٹلوں میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث لڑکی والدہ اور بہن سمیت گرفتار
Image

کراچی: امارات کے کلبوں اور ہوٹلوں میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث لڑکی والدہ اور بہن سمیت گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کم عمر لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین خدشات پر 3 خواتین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والی دو بہنوں اور ان کی والدہ کی سفری دستاویزات اور سفری مقصد کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران کم عمر لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق سنگین خدشات سامنے آنے پر تینوں مسافروں کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کردی۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں مائرہ، علیشہ اور ان کی والدہ بینہ سے سفری مقصد، انتظامات اور دیگر متعلقہ امور  پر تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ مائرہ نے دوران انٹرویو اپنی عمر تقریباً 16 سے 17 سال بتائی اور الزام عائد کیا کہ اس کے والدین نے پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات میں اس کی عمر اصل عمر سے زیادہ ظاہر کی۔ 

اس نے مزید دعویٰ کیا کہ اسے متحدہ عرب امارات میں کلبوں اور ہوٹلوں میں جنسی سرگرمیوں میں ملوث کیا گیا۔ 

ابتدائی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی والدہ کے موبائل فون سے مبینہ ایجنٹ حارث کے ساتھ واٹس ایپ گفتگو بھی سامنے آئی جس میں ویزوں، ائیر ٹکٹس اور سفری اخراجات کے انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال موجود تھا۔ ان پیغامات میں لڑکیوں کی آمدن بڑھا کر ماہانہ 6 لاکھ روپے کرنے اور دیگر لڑکیوں سے متعلق گفتگو کا بھی ذکر پایا گیا جس کی مزید تصدیق اور فارنزک جانچ درکار ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق، مذکورہ ایجنٹ نے مبینہ طور پر مسافروں کے سفری انتظامات میں مالی معاونت کی، مسافروں کی والدہ کے موبائل فون میں 4 لاکھ روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی رسید بھی سامنے آئی جو مبینہ طور پر ان کے والد مقصود علی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔ ان مالی لین دین کی نوعیت، مقصد اور مبینہ سرگرمیوں سے تعلق کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جانچ پڑتال کے دوران ایجنٹ حارث، متعلقہ ٹریول ایجنسی، سفری دستاویزات، بینک اکاؤنٹس اور موبائل فونز میں موجود ڈیجیٹل شواہد سے متعلق معلومات بھی سامنے آئیں۔ 

حکام کی جانب سے دیگر ممکنہ متاثرہ لڑکیوں کی شناخت، مالی روابط، سابقہ سفری انتظامات اور والدین سمیت تمام متعلقہ افراد کے کردار کی تصدیق ضروری قرار دی گئی ہے۔

معاملے کی سنگینی کے پیش نظر تینوں مسافروں کو مزید تصدیق، ڈیجیٹل شواہد کے فارنزک تجزیے اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی حکام کے حوالے کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔

مبینہ انسانی اسمگلنگ، کم عمر لڑکی کے ممکنہ جنسی استحصال اور سہولت کاروں کے کردار سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top