• Home
  • Blog
  • بلاول بھٹو: پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے
Image

بلاول بھٹو: پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف علی زرداری کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور بائیکاٹ کی سیاست کی وجہ سے سب سے تحریک انصاف کے جھگڑے ہیں۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو خان صاحب جیل میں رہنے کا آصف علی زرداری صاحب کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ 

بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی روایت ہے کہ جو آج جیل میں ہوتا ہے وہ کل اقتدار میں ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے پی ٹی آئی کو انتہا پسندی کی سیاست چھوڑنا ہوگی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منفی سیاست کے راستے پر چل رہے ہیں، کچھ دن پہلے وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے لیے تیار تھی لیکن خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا۔

ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو یونین کونسل کی سیٹ نہیں نکال سکتے وہ صوبے کی بات کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال اور محسن نقوی سندھ کے ہر شہر میں جائیں اور لوگوں سے پوچھیں کہ کیا انہیں صوبہ چاہیے۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top