• Home
  • Blog
  • احتجاج میں شرکت پر ممبئی پولیس نے عمران خان کو حراست میں لے لیا
Image

احتجاج میں شرکت پر ممبئی پولیس نے عمران خان کو حراست میں لے لیا

بالی وڈ اداکار عمران خان کو کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

43 سالہ عمران خان کو 10 اکتوبرکے دن کرانتی میدان ممبئی سے پولیس نے حراست میں لیا تو انہوں نے پولیس وین سے ایک سیلفی شیئر کی، جس پر طنزیہ کیپشن درج تھا ’میں ڈرائیو پر جا رہا ہوں‘۔

ممبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کے احتجاج کی باضابطہ اجازت نہیں لی گئی تھی، دوسری طرف ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ ممبئی میں صرف آزاد میدان ہی میں احتجاج کی اجازت دی گئی ہے۔
سی جے پی انتظامیہ کا اس متعلق مؤقف ہے کہ انہوں نے ای میل کے ذریعے احتجاج کی اجازت مانگی تھی لیکن پولیس نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔

نئی دہلی میں اسی سلسلے میں ہونے والے احتجاج کے دوران سابق وزیراعلیٰ اروندکیجریوال، ممتا بینرجی سمیت 1500 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سی جے پی انتخابی فہرستوں میں مبینہ دھاندلی کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں سے متعلق اندرونی اختلافات موجود ہیں، گزشتہ 10 ماہ میں دیگر حکام نے چیف الیکشن کمشنر کے 14 فیصلوں پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان طویل عرصے سے سیاسی اور سماجی مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی آرٹ، سیاست اور طلبہ پر پولیس کے تشدد کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top