• Home
  • Blog
  • نوسرباز نے لائبہ اعجاز کے بھائی کی سرکاری نوکری کے لیے بھی 5 لاکھ روپے ہتھیائے
Image

نوسرباز نے لائبہ اعجاز کے بھائی کی سرکاری نوکری کے لیے بھی 5 لاکھ روپے ہتھیائے

اسلام آباد: یونیورسٹی طالبہ لائبہ اعجاز کے بھائی سے بھی نوسرباز نے سرکاری نوکری کے لیے 5 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد کی طالبہ لائبہ اعجاز کے ساتھ آن لائن تعلیمی فراڈ کرنے والے نوسرباز نے ان کے بھائی کو سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسا دے کر مزید 5 لاکھ روپے بھی ہتھیائے تھے۔

وفاقی وزیر نے لائبہ اعجاز کے گھر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے اور اسے ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ اس جرم میں ملوث کسی بھی نوسرباز کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے لائبہ کے والد کو دلاسہ دیا تھا اور انصاف دلانے اور لوٹی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
اسلام آباد پولیس نے طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔ کیس میں ملزم نعمان اور فاطمہ سرور نامزد کیے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے کا جھانسا دے کر لائبہ سے 93 لاکھ روپے بٹورے۔

ملزمان نے جعلی اسکالرشپ ایوارڈ لیٹرز، یونیورسٹی ایڈمیشن آفر لیٹرز اور فیس پیمنٹ رسیدیں تیار کر کے لائبہ اور اس کے اہل خانہ کو دھوکا دیا تھا۔ 29 لاکھ لائبہ اعجاز کے بینک اکاونٹ سے بقیہ رقم نقد ادا کی گئی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس سنگین مالی دھوکا دہی کی وجہ سے لائبہ ذہنی اذیت کا شکار تھی۔ سائنس دان بننے کی خواہش مند لائبہ نے بی ایس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

پولیس نے ٹریول ایجنٹ کو اسلام آباد کی حدود سے گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر رہائش گاہ کے تہہ خانے مِں چھپا ہوا تھا۔ پولیس نے لائبہ کی خودکشی کا واقعہ رپورٹ ہونے اور خودکشی کے محرکات سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کیا، جب کہ دوسری جانب ایف آئی اے نے بھی واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ایف آئی اے میں درج مقدمے کے متن کے مطابق رقم بینک اکاؤنٹس اور کیش کی مد میں وصول کی گئی، ایک ادائیگی لائبہ کے اکاؤنٹ سے جب کہ بڑی کیش رقم لائبہ کے والد کی دودھ کی دکان پر کی گئی، ملزم نعمان کوئٹہ کا رہائشی ہے جب کہ ملزمہ آئزہ ایبٹ آباد کی مستقل ساکن اور راولپنڈی میں مقیم ہے۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top