• Home
  • Blog
  • اسلام آباد طالبہ خود کشی کیس: ملزم سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی
Image

اسلام آباد طالبہ خود کشی کیس: ملزم سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی

اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جانے کی خواہشمند طالبہ لائبہ کی خود کشی کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور مرکزی ملزم سے لاکھوں روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے اور ملزم کا ریکارڈ متعلقہ اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ایکسائز اسلام آباد میں ملزم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے جبکہ پولیس کے مطابق ملزم نعمان مانسہرہ میں فراڈ کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ریکوری مکمل ہونے کے بعد ملزم کو مانسہرہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملزم نعمان نے فاطمہ سرور اور عائزہ کے ساتھ مل کر لائبہ کو امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلے اور اسکالر شپ کے لیے جعلی ایڈمیشن لیٹر نکلوا کر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔ 

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی لائبہ اعجاز سے 93 لاکھ روپے لیے، لائبہ کو جعلی اسکالرشپ، یونیورسٹی کے آفر لیٹرز اور فیس کی رسیدیں بھی دی گئیں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top