• Home
  • Blog
  • بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی
Image

بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان کےآفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔  

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری کی درخواست پر سماعت کی جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چوہدری، شمسہ کیانی اور این سی سی آئی اے حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ذاتی طور پر نہیں بلایا تھاصرف تحریری جواب بھجوا دیتے، چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سےلاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس اکاؤنٹ کوکلیم نہیں کرتی۔

بیرسٹرگوہر نے استدعا کی کہ حالات تبدیل ہوگئےہیں،کچھ وقت دیاجائے، جواب جمع کرا دیں گے، جس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ کو وقت دیتے ہیں جوکہنا ہے تحریری طور پر جمع کرائیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کچھ زیادہ وقت دے تو تفصیلی جواب جمع کرادیں گے،  عدالت نے بیرسٹر گوہر کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top