• Home
  • Blog
  • گوجرانوالہ: قیمتی اراضی فراڈ کیس میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی اور بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج
Image

گوجرانوالہ: قیمتی اراضی فراڈ کیس میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی اور بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ میں 119 کنال 11 مرلے کی قیمتی اراضی کی مبینہ جعلسازی اور غیرقانونی منتقلی پر  پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ناصر چیمہ اور ان کے دو بیٹوں سمیت متعدد افراد کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق کوٹ خضری میں رائس مل کی اراضی کی مبینہ جعلی دستاویزات کے ذریعے جمال ناصر چیمہ کے نام منتقل کی گئی، اراضی کا انتقال 10 فروری 2022 کو کمپنی کے نام کی تبدیلی کی منظوری سے پہلے درج کیا گیا، جبکہ انکوائری میں کمپنی کے شیئرز کی منتقلی میں بھی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

ایف آئی آر  میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقدمہ قتل کے الزام میں جیل میں قید اختر شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں سیاسی اثر و رسوخ سے وراثتی جائیداد ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  مقدمے میں جمال ناصر چیمہ، بلال ناصر چیمہ اورمحکمہ مال کے افسران بھی نامزد ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top