• Home
  • Blog
  • سرحد پار سے ہونیوالی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ
Image

سرحد پار سے ہونیوالی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ

ایبٹ آباد: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ  پاکستان کی افواج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور  سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا  نے  تمام کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کیڈٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کے کندھوں پر ملک کی سلامتی، وقار اور تحفظ کی بھاری ذمہ داری ہے، کیڈٹس ملک کی سلامتی میں بھرپور کردار ادا کریں اور پیشہ ورانہ زندگی میں آنے والے چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کریں، دیانت داری، بہادری اور جرات قیادت کے اہم اصول ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کیڈٹس کی شرکت باعثِ افتخار ہے، افواج پاکستان نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

 کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا کہنا تھا کہ خطے کی حالیہ کشیدہ صورت حال میں پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ثالثی کے کردار کو دنیا بھر نے دیکھا۔

جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ پاکستان کی افواج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور بہادر جوان ملک کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی بند ہونی چاہیے جب کہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عالمی سطح پر حل طلب معاملہ ہے

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top