• Home
  • Blog
  • جاپان اور امریکا کی بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع، 57 ہزار اہلکاروں کی شرکت
Image

جاپان اور امریکا کی بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع، 57 ہزار اہلکاروں کی شرکت

جاپان اور امریکا کی بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع، 57 ہزار اہلکاروں کی شرکت

ٹوکیو: جاپان اور امریکا کے درمیان بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں، جن کا دائرہ تائیوان کے قریب سمندری حدود سے لے کر جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو تک پھیلا ہوا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے ’تاس‘ نے جاپانی خبر رساں ایجنسی ’کیوڈو‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’کین سوورڈ‘ (Keen Sword) نامی ان فوجی مشقوں میں جاپان کے تقریباً 45 ہزار اور امریکا کے 12 ہزار فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی پی) کے مطابق، آسٹریلیا، جرمنی اور فرانس سمیت سات ممالک کے فوجی اہلکاروں کی بھی ان مشقوں میں شرکت متوقع ہے۔

مشقوں کے دوران جاپان پہلی مرتبہ اپنے نئے ٹائپ 25 موبائل میزائلوں کو صوبہ کوماموتو میں واقع اڈے سے باہر تعینات کرے گا۔ ان میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت تقریباً ایک ہزار کلومیٹر بتائی جاتی ہے۔ جاپانی اور امریکی افواج ان میزائلوں کی رہنمائی، تعیناتی اور باہمی رابطے کے طریقۂ کار کی مشق کریں گی، تاہم میزائل داغنے کا عملی مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی فوج بھی پہلی مرتبہ جاپان کے جزیرے یوناغونی پر اپنا نیوی میرین ایکسپیڈیشنری شپ انٹرڈکشن سسٹم (NMESIS) اور میرین ایئر ڈیفنس انٹیگریٹڈ سسٹم (MADIS) تعینات کرے گی۔

یہ دفاعی نظام ڈرونز اور کم بلندی پر پرواز کرنے والے دیگر اہداف کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

خطے میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی اہمیت کے تناظر میں ان مشترکہ مشقوں کو جاپان اور امریکا کے دفاعی تعاون، فوجی تیاری اور باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، 55 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے غازی پور میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر کی جانب…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top