• Home
  • Blog
  • لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی خاتون نے ملزم کو بے قصور قرار دے دیا
Image

لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی خاتون نے ملزم کو بے قصور قرار دے دیا

لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی خاتون نے ملزم احمد تنویر کو بے قصور قرار دے دیا۔

آذربائیجان کی خاتون ڈیانا نے نئے ویڈیو بیان میں کہا کہ تنویر نے کسی قسم کی زیادتی نہیں کی ، سمجھ نہیں آرہا کہ پولیس نے تنویر کو کس بنیاد پر گرفتار کیا۔

خاتون نے دیگر 2  ملزمان محسن اور عزیر کو بھی معاف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ معاملہ مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتی۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈکروا کر کیس کی تفتیش کو متاثرکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ لڑکی کا دفعہ 164 کے تحت بیان عدالت میں پہلے ہی ریکارڈ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی عدالت میں تین ملزمان کےخلاف زیادتی کا بیان دے چکی ہے۔ 2  گرفتار ملزمان بھی تیسرے ملزم احمد تنویر کے ملوث ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

دوسری طرف مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم تنویر کی عبوری ضمانت میں 27 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

احاطہ عدالت میں پولیس اورملزم کے ساتھیوں میں تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی اس دوران  پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو تھانے منتقل کر دیا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ضمانت کے باوجود ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی رحیم یار خان: گھریلو تنازع…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top