• Home
  • Blog
  • کراچی، پاک فوج کے افسر ہونے کا ڈھونگ رچا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار
Image

کراچی، پاک فوج کے افسر ہونے کا ڈھونگ رچا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے پاک فوج کے افسر ہونے کا ڈھونگ رچا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے کراچی زون نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ایسے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر پاک فوج کے افسر بن کر معصوم شہریوں سے فراڈ اور رقوم بٹورنے میں ملوث تھے،گرفتار ملزمان میں ​مزمل ولد بدر الدین قریشی اور ​حمزہ ولد محمد اسلم شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان خود کو سینئر فوجی اور سرکاری افسران ظاہر کرتے تھے، ​ملزمان نے فوجی اور سرکاری محکموں میں اثر و رسوخ اور تعلقات کا جھوٹا دعویٰ کر کے پاک فوج کے نام اور وقار کا غلط استعمال کیا۔

ملزمان شہریوں سے تبادلوں، تقرریوں اور دیگر سرکاری و دفتری امور کے نام پر خود کو مجاز فوجی افسر ظاہر کرکے بھاری رقوم وصول کرتے تھے، ​ان جعلی نمائندگیوں کے ذریعے ملزمان نے شہریوں کو دھوکا دیا اور سرکاری کام کروانے کے جھوٹے وعدے کرکے رقم حاصل کی۔

​دونوں ملزمان کو کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 “پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) ترمیمی ایکٹ 2025” کی دفعات 13، 14 اور 16 کے تحت ایف آئی آر نمبر 114/2026 درج کر لی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

رحیم یار خان میں آئندہ 18 ماہ کے دوران کینسر علاج یونٹ قائم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات فعال…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں مبینہ شوگر مافیا کی سرگرمیوں پر پنجاب اسمبلی میں آواز بلند

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے رحیم یار خان کے اپنے حلقے میں…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

خواجہ فرید یونیورسٹی میں صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز

رحیم یار خان: خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (KFUEIT)میں 25 نومبر کو صنفی بنیادوں پر…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top