لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات فعال ہونے کا ذکر کرتے ہوئے آئندہ 18 ماہ کے دوران کینسر کے علاج کے لیے خصوصی یونٹس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مراکز کے قیام سے مریضوں کو علاج کے لیے لاہور یا ملتان کا سفر نہیں کرنا پڑے گا اور انہیں اپنے ہی شہر میں طبی سہولیات میسر آئیں گی۔














