• Home
  • Blog
  • لاہور ہائیکورٹ: کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ مقرر کرنے کا حکم
Image

لاہور ہائیکورٹ: کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ مقرر کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کمسن بچوں کے ماہانہ خرچ سے متعلق خاتون کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں  کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ کر نے کا حکم دیا اور کہا کہ بچوں کے خرچے میں سالانہ 10 فیصد اضافہ 2019 سے شمار کیا جائے۔

عدالت نے  ٹرائل کورٹ کو بقایاجات کا حساب سالانہ اضافے کے حکم کے مطابق کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہائیکورٹ نے والدہ کے حق میں 15 ہزار ماہانہ خرچے کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا، خرچہ عدت کی مدت تک ہوگا جب کہ عدالت نے جہیز کے سامان کی متبادل قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے برقرار رکھنے کا حکم بھی دیا۔ 

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق بچوں کا والد برطانوی شہری ہے، زیادہ خرچہ دینے کی استطاعت رکھتا ہے، والد نے برطانیہ میں ماہانہ آمدن 500 سے 600 پاؤنڈ ہونے کا مؤقف اختیار کیا، برطانیہ میں رہائش بذات خود کسی شخص کی حقیقی آمدن ثابت نہیں کرتی۔ 

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ والد کی آمدن کا تعین کرتے وقت اس کے کام کی نوعیت، ملازمت اور دستیاب شواہد کا جائزہ لینا ضروری ہے، بچوں کی تعلیم، پرورش اور ضروریات کو ماہانہ خرچے کے تعین میں مدنظر رکھنا ضروری ہے، سپریم کورٹ نے بھی قرار دیا کہ بچوں کی کفالت کی ذمہ داری شادی ختم ہونے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ بچوں کی کفالت کی ذمہ داری والد پر ہے، بچوں کے والدہ کے پاس رہنے سے یہ ذمہ داری ختم نہیں ہوتی، والد کی محدود آمدن کا دعویٰ محض بیان کی بنیاد پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق والد کو اپنی مالی استطاعت محدود ہونے کے دعوے کی دستاویزی شہادت فراہم کرنا ہوگی، والد کا محدود آمدن کا دعویٰ تنخواہ کی سلپ جیسے دستاویز سے ثابت ہونا چاہیے، بچوں کے خرچے کا تعین ان کی ضروریات اور والد کی مالی استطاعت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔

متعلقہ خبریں۔

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top