• Home
  • Blog
  • ٹرمپ انتظامیہ کی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جیت کی صورت میں کانگریس کے بغیر حکومت چلانے کیلئے منصوبہ بندی
Image

ٹرمپ انتظامیہ کی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جیت کی صورت میں کانگریس کے بغیر حکومت چلانے کیلئے منصوبہ بندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کانگریس میں ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول کے پیشِ نظر مہینوں سے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ  وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار اور ان منصوبوں سے باخبر دو افراد کے مطابق اس حکمتِ عملی کا مقصد صدارتی یا انتظامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر کے ایجنڈے کے اہم حصوں کو آگے بڑھانا اور ان کی انتظامیہ کے خلاف ممکنہ تحقیقات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان افراد نے بتایا کہ اعلیٰ حکام، جن میں وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر اور بجٹ ڈائریکٹر رسل واٹ شامل ہیں، اپریل سے وائٹ ہاؤس کونسل کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد امیگریشن، ٹیرف، ہاؤسنگ کے اخراجات اور وفاقی اخراجات کے حوالے سے ایسے انتظامی اقدامات کی نشاندہی کرنا ہے جنہیں صدر ٹرمپ کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی نافذ کر سکیں۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے مزید بتایا کہ وائٹ ہاؤس کونسل ول شارف اور ان کی ٹیم اس بات کا قانونی جائزہ بھی لے رہی ہے کہ ’صدر ٹرمپ اپنے طور پر قانونی حدود میں رہتے ہوئے کیا کر سکتے ہیں، وہ اپنے اختیارات کو کہاں تک وسعت دے سکتے ہیں اور عدالت میں ان فیصلوں کا دفاع کیسے کیا جا سکتا ہے‘۔

خیال رہے کہ کانگریس میں ڈیموکریٹس کواکثریت حاصل کرنے کے لیے 4 اضافی نشستیں درکار ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top