• Home
  • Blog
  • مڈٹرم الیکشن: ٹرمپ ایوان نمائندگان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز پر بھاری برتری حاصل
Image

مڈٹرم الیکشن: ٹرمپ ایوان نمائندگان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز پر بھاری برتری حاصل

امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج میں ڈیموکریٹس کا پلڑا بھاری ہے اور ریپبلکنز امیدواروں کو مختلف نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے ہے، اہم مقابلوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔ 

ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 190 اور ریپبلکن کے 110 ارکان کو برتری حاصل ہے، 435 رکنی ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہے۔

امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 17 نشستوں پر برتری کے بعد تعداد 51 ہوگئی جب کہ ریپبلکنز کو 8 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی جس کے بعد سینیٹ میں ریپبلکنز ارکان کی تعداد 39 ہوگئی۔

امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کیلئے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔
انتخابات کے نتائج پر ٹرمپ کا ردعمل

مڈ ٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرلیں۔ 

وسط مدتی انتخابات میں 3 خلابازوں نے خلا سے ووٹ کاسٹ کیا

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں 3 امریکی خلابازوں نے خلا سے ووٹ کاسٹ کیاAnil ، Luke اور Jessica نے ناسا کے خلائی اسٹیشن سے الیکٹرونک ووٹ ہیوسٹن خلائی مرکز کو بھیجا، کہا ووٹ کا حق خلا سے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

امریکی ریاست ورمونٹ میں مقامی وقت کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 5 بجے ہوا جبکہ دیگر ریاستوں نیو ہیمپشائر، نیو جرسی، نیویارک اور ورجینیا میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوئی۔

امریکی مڈٹرم انتخابات میں مسلم امیدوار بھی میدان میں

امریکی مڈٹرم انتخابات میں مسلم امیدوار بھی میدان میں ہیں، کہیں سیاسی حریفوں سے براہِ راست مقابلہ تو کہیں کئی جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

مشی گن سے فلسطینی نژاد امریکی رکنِ کانگریس رشیدہ طلیب ایک بار پھر انتخابی میدان میں ہیں جہاں ان کا مقابلہ 4 امیدواروں سے ہے،کیلیفورنیا میں عائشہ وہاب کا مقابلہ بھی اپنی ہی جماعت کی امیدوار میلیسا ہرنینڈز سے ہے۔

دوسری جانب عام انتخابات میں رشیدہ طلیب کے مدمقابل ری پبلکن جیمز ہوپر سمیت 3 دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ امریکی سیاست میں مسلم امیدواروں کی بڑھتی موجودگی کے ساتھ یہ انتخابی مقابلے بھی خاص اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دیدیا

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دے…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

عمران خان کا اہلیہ کی بیماری پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے …

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام: نیب اور ایف آئی اے نے فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

پنجاب: سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری، پیف اور پیما سکولوں کی نگرانی کے لیے انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top