• Home
  • Blog
  • پنجاب: سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف
Image

پنجاب: سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری، پیف اور پیما سکولوں کی نگرانی کے لیے انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ ایپ کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے نیا مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق 2 نومبر سے تمام سرکاری، پیف اور پیما سکول نئے مانیٹرنگ سسٹم میں شامل ہوں گے، پیف کے تحت آؤٹ سورس نجی سکولوں کی بھی ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ ہوگی۔

نئے ایس او پیز کے تحت ہر اے ای او اپنے متعلقہ مرکز کے تمام سکولوں کی ماہانہ مانیٹرنگ کا پابند ہوگا، جبکہ ہر سکول کا ماہ میں کم از کم ایک مرتبہ وزٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اے ای او کو ہر ورکنگ ڈے کم از کم ایک سکول کا دورہ کرنا ہوگا، جبکہ پہلے مانیٹرنگ راؤنڈ کی تکمیل پر اضافی ورکنگ ڈیز میں سکولوں کے دوبارہ دورے بھی ہوں گے، ایک دن میں ضرورت کے مطابق ایک سے زائد سکولوں کی مانیٹرنگ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

محکمہ نے واضح کیا ہے کہ صرف مانیٹرنگ ایپ میں ریکارڈ ہونے والے سکول وزٹس ہی قابل قبول ہوں گے، جبکہ ایپ پر جمع کرائی گئی رپورٹس کو ڈی ای ایز کی مانیٹرنگ کا مستند ریکارڈ تصور کیا جائے گا، ایم ای ایز کی مانیٹرنگ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے طور پر استعمال ہوگی۔
 محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ ایپ میں ریکارڈ شدہ وزٹس اور مقررہ کارکردگی کے اشاریوں کی بنیاد پر لیا جائے گا جبکہ مانیٹرنگ کے نئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف جوابدہی ہوگی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سی ای اوز ایجوکیشن کو نئے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی۔

متعلقہ خبریں۔

دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دیدیا

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دے…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

عمران خان کا اہلیہ کی بیماری پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے …

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام: نیب اور ایف آئی اے نے فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے، بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top