• Home
  • Blog
  • غیر قانونی بھرتیوں کا الزام: نیب اور ایف آئی اے نے فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا
Image

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام: نیب اور ایف آئی اے نے فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر طلب کرلیا۔

نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کو 10 نومبر کو صبح 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق اسعد محمود کے دور وزارت 2022 تا 2023 پاکستان پوسٹ آفس میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پوسٹ آفس میں 3,938 آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی لیکن مبینہ طور پر 4,252 افراد بھرتی کیےگئے، کابینہ کمیٹی کی ہدایات کے خلاف 2,646 ختم شدہ آسامیوں پر بھرتیاں کی گئیں۔

نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ کنٹریکٹ بنیادوں پر ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے بھرتیوں کی سفارش کے باوجود مستقل تقرریاں کی گئیں۔

نوٹس میں جعلی اور بوگس دستاویزات، زائد العمرامیدواروں کی بھرتی اور ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزیوں کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بھی اسعد محمود کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

ایف آئی اے نے اسعد محمود کو 2 نومبر کو صبح 11 بجے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

ایف آئی اے پاکستان پوسٹ آفس میں بھرتیوں میں سنگین بے ضابطگیوں اور مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دیدیا

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دے…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

عمران خان کا اہلیہ کی بیماری پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے …

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

پنجاب: سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری، پیف اور پیما سکولوں کی نگرانی کے لیے انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے، بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top