• Home
  • Blog
  • عمران خان کا اہلیہ کی بیماری پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت
Image

عمران خان کا اہلیہ کی بیماری پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  وکیل کو عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پیر کے روز اڈیالہ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے وقت خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ سمیت حالیہ سیاسی پیش رفت سے آگاہ تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک طویل وقفے کے بعد ہونے والی یہ ملاقات مبینہ طور پرپیشہ ورانہ اور قانونی امور تک محدود رکھی گئی جو کہ اس باہمی اتفاق کے عین مطابق تھی کہ اس ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوگی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان جیل سے باہر کی پیش رفت، بشمول حالیہ آئینی و سیاسی تبدیلیوں سے پہلے ہی باخبر تھے، اگرچہ ملاقات کے دوران وکیل نے انہیں ان امور پر کوئی بریفنگ نہیں دی۔

اس ملاقات میں عمران خان کی صحت کے بارے میں گفتگو کا موقع بھی ملا جسے ذرائع نے تسلی بخش قرار دیا تاہم، بشریٰ بی بی کو آنکھوں سے متعلق مسئلہ درپیش ہے جو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی کہ بالخصوص بشریٰ بی بی کے کیس میں ریلیف کے حصول کے لیے عدالتوں کے ذریعے قانونی راستے اختیار کیے جائیں۔

انہوں نے مبینہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ قانون کے مطابق ریلیف حاصل کرنے کے لیے اس معاملے کو مناسب عدالتی فورمز پر اٹھایا جانا چاہیے۔

 یہ ملاقات خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پیدا ہونے والی شدید سیاسی کشیدگی کے دوران ہوئی ہے جہاں پی ٹی آئی اقتدار میں تھی۔

ان پیش رفتوں نے صوبے میں جماعت کے سیاسی مستقبل اور وفاقی حکومت کے اقدام کے بعد اس کی حکمت عملی کے حوالے سے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

دیا مرزا کے بعد سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دیدیا

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سونی رازدان نے بھی دیوالی پر پٹاخے جلانے کو ملک دشمنی قرار دے…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام: نیب اور ایف آئی اے نے فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو طلب کرلیا

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

پنجاب: سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری، پیف اور پیما سکولوں کی نگرانی کے لیے انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے، بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں…

ByByMomina Fatima Nov 4, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top