• Home
  • Blog
  • غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرار
Image

غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرار دے دیے۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سید احسن رضا کاظمی نے فیملی پنشن کو صرف بیوہ یا شوہر تک محدود کرنے کی پابندی غیر قانونی قرار دے دی۔

عدالت نے تین بیٹیوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کی 30مئی 2025کی وضاحت کو بلا اختیار اور کالعدم قرار دے دیا جبکہ دسمبر 2024 اور اگست 2025 کے نوٹیفکیشنز کو بھی متعلقہ حد تک غیر مؤثر قرار دیا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ قواعد و ضوابط اصل قانون سے آگے نہیں جا سکتے اور پنشن حکومت کی مہربانی نہیں بلکہ ایک قانونی حق ہے۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ قانون میں’ فیملی‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے، جسے صرف شریکِ حیات تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے متعلقہ محکموں کو درخواست گزاروں کی سماعت کا مکمل موقع فراہم کرتے ہوئے 60 روز کے اندر قانون کے مطابق دوبارہ فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ خبریں۔

بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر، ذاتی خرچ پر فوری علاج کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ …

ByByMomina Fatima Nov 8, 2026

شدید بارشوں سے غزہ میں بے گھر افراد کے ہزاروں خیمے زد میں آگئے، امدادی سامان کی قلت سے مشکلات میں اضافہ

غزہ میں شدید بارش نے اسرائیلی حملوں کے باعث بے گھر فلسطینی خاندانوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔ …

ByByMomina Fatima Nov 8, 2026

’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغام

اسلام آ باد: صدر مملکت  آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ہندوؤں کے مذہبی…

ByByMomina Fatima Nov 8, 2026

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ…

ByByMomina Fatima Nov 8, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top