• Home
  • Blog
  • دنیا کا وہ عجیب مقام جہاں بے جان پتھر خودبخود سرکتے ہیں، اس کا راز کیا ہے؟
Image

دنیا کا وہ عجیب مقام جہاں بے جان پتھر خودبخود سرکتے ہیں، اس کا راز کیا ہے؟

کیا آپ نے ایسے چٹانی پتھروں کے بارے میں سنا ہے جو اپنی جگہ سے خود سرکتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں؟

جی ہاں واقعی دنیا کے گرم ترین مقام سمجھے جانے والے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں ایسا ہوتا ہے۔

دنیا کے اس خشک ترین مقام میں ایک جھیل کی خشک تہہ میں ایسا ہوتا ہے جسے ریس ٹریک پلایا کا نام دیا گیا ہے اور وہاں آپ اس نیشنل پارک کے حرکت کرتے چٹانی پتھروں یا سیلنگ اسٹونز کو بھی دریافت کرسکتے ہیں۔

ریس ٹریک کی خشک سطح پر یہ بے جان پتھر خودبخود سرکتے ہیں جس سے ان کے پیچھے ایک ٹریک بن جاتا ہے۔
ان چٹانی پتھروں کا وزن کئی بار 200 کلو گرام سے بھی زیادہ ہوتا ہے اور ایک منٹ میں 15 فٹ سے زیادہ سرک سکتے ہیں، اکثر یہ اپنی جگہ سے ایک ہزار فٹ دور تک چلے جاتے ہیں۔

مگر سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ کسی انسان نے ان پتھروں کو حرکت کرتے نہیں دیکھا یعنی اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا۔

البتہ انہیں 2014 میں ٹائم لیپس فوٹوگرافی کی مدد سے ضرور حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اس وقت اس حیران کن معمے کی ممکنہ وجہ بھی سامنے آئی۔

اپنی آنکھوں سے ان پتھروں کو سرکتے ہوئے دیکھنا اس لیے بہت مشکل ہے کہ کیونکہ ایسا مخصوص حالات میں ہی ہوتا ہے۔

2014 میں 2 سائنسدانوں نے بتایا تھا کہ کئی بار یہ بھاری اور بڑے پتھر برف کی پتلی مگر شفاف تہہ میں سورج کی روشنی والے دنوں میں سرکتے ہیں، جسے انہوں نے آئس شوو کا نام دیا۔

سائنسدان جیمز نورس نے اس موقع پر بتایا تھا کہ ہم یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے کہ دنیا کا وہ مقام جہاں سال بھر میں اوسطاً محض 2 انچ بارش ہوتی ہے، چٹانی پتھر اس طرح سرکتے ہیں جیسا عموماً آرکٹک کے خطے میں نظر آتا ہے۔

انہوں نے یہ دریافت حادثاتی طور پر کی تھی، ویسے یہ ان پتھروں کی حرکت کی ہی جانچ پڑتال کررہے تھے مگر انہوں نے ان چٹانوں کو دسمبر میں اس وقت متحرک دیکھا جب وہ وہاں موجود اپنے ٹائم لیپس کیمروں کو چیک کرنے گئے۔

انہوں نے 60 چٹانی پتھروں کو آہستگی سے سرکتے دیکھا۔

یہ چٹانیں اکثر بے جان ہی رہتی ہیں اور سرکنے پر بھی یہ عمل چند منٹ تک ہی جاری رہتا ہے ، جس کی وجہ سے اکثر افراد پہلے اسے نوٹس نہیں کر سکے۔

ڈیتھ ویلی نیشنل پارک کی انتظامیہ کے مطابق یہ پراسرار حرکت سردیوں میں اس وقت ہوتی ہے جب یہاں بارش ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کے بعد ریس ٹریک پر بہت زیادہ پھسلن والی برف کی پتلی تہہ بن جاتی ہے جبکہ تند و تیز ہواؤں سے بھاری پتھر سطح پر حرکت کرنے لگتے ہیں اور اپنے پیچھے مٹی پر ٹریک چھوڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اس جگہ پر مناسب حد تک بارش نہ ہو تو یہ پتھر مزید ایک سال تک اپنی جگہ جمے رہتے ہیں اور چونکہ ڈیتھ ویلی بہت زیادہ خشک مقام ہے تو پتھروں کو حرکت کرتے پکڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ویسے دسمبر سے فروری کے دوران وہاں جاکر یہ کوشش کی جاسکتی ہے مگر پہلے بارش کی پیشگوئی کو دیکھنا مت بھولیں، مگر پتھروں کو دیکھنا پھر بھی ممکن نہیں ہوگا البتہ ان کے ٹریک ضرور نظر آجائیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top