• Home
  • Blog
  • اردن کے چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 8 افراد ہلاک، 40 زخمی
Image

اردن کے چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 8 افراد ہلاک، 40 زخمی

اردن کے چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 8 افراد ہلاک، 40 زخمی

کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کے صوبہ کرک میں چرچ کے اندر میت کی آخری رسومات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔

اردنی حکام کے مطابق واقعہ صوبہ کرک کے علاقے میں واقع حمود چرچ میں پیش آیا، جہاں میت کی آخری رسومات جاری تھیں کہ اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ واقعے کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے۔

اردن کے وزیراعظم نے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چرچ پر حملہ دہشت گردانہ سوچ اور اندھی انتہا پسندی کا نتیجہ ہے۔

وزیر داخلہ مازن الفریایہ کے مطابق حملے میں انتہا پسند عناصر ملوث تھے، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان کا تعلق اردن کے اندر یا بیرونِ ملک کسی تنظیم سے ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملے میں ملوث عناصر اور ان کے ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں۔

رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی رحیم یار خان: گھریلو تنازع…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top