• Home
  • Blog
  • اردوان: خطے میں اپنے خلاف دشمنانہ اقدامات کو خاموشی سے برداشت نہیں کریں گے
Image

اردوان: خطے میں اپنے خلاف دشمنانہ اقدامات کو خاموشی سے برداشت نہیں کریں گے

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکیے کو خطے میں گھیرنے کی کوششوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ ایک آزاد اور خوشحال ریاست کے طور پر اپنے راستے میں رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا۔

کابینہ اجلاس کے بعد خطاب میں اردوان نے کہا کہ ترکیہ خطے میں اپنے گرد دشمنانہ اقدامات کو خاموشی سے نہیں دیکھے گا تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا ملک کسی ریاست، معاشرے، عقیدے یا ثقافت کے خلاف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ مشکل جغرافیائی صورتحال کے باوجود ایک آزاد اور خوشحال ریاست کی حیثیت سے اپنا سفر جاری رکھنا چاہتا ہے اور اسے روکنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

علاقائی تنازعات پر بات کرتے ہوئے اردوان نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال اور اس کے وسیع تر اثرات کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل نے جھوٹ اور تخریب کاری سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کرنےکی کوشش کی۔ 

اردوان نے کہا کہ خطے میں بحرانوں کا طوفان اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک وہ سوچ تبدیل نہیں ہوتی جو امن کے معمولی امکان کو بھی اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top