• Home
  • Blog
  • اسرائیل امریکا کو ایران کے خلاف ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، عباس عراقچی
Image

اسرائیل امریکا کو ایران کے خلاف ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے خلاف ایک اور جنگ میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے جنگ کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق معاہدوں کا پابند نہیں، جبکہ وہ ماضی میں بھی دو مرتبہ امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں گھسیٹ چکا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران صدام حسین کے دور حکومت میں کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بن چکا ہے، اسی لیے ایران کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کی تنظیم کا رکن ہے اور ایسے ہتھیاروں کے خاتمے کا حامی ہے۔

عباس عراقچی نے مزید الزام لگایا کہ اسرائیل ایک بار پھر ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

مصر میں رنگ روڈ پر خوفناک آتشزدگی، 31 افراد جاں بحق، 21 زخمی، 27 گاڑیاں جل کر تباہ

قاہرہ: مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

اسپین میں 29 نومبر کو عام انتخابات کا انعقاد، 3 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے

میڈرڈ: اسپین میں 29 نومبر 2026 کو پارلیمانی عام انتخابات منعقد ہوں گے، جن میں عوام پارلیمنٹ کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکا کا 14 بڑے تجارتی شراکت داروں پر نئے درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان، چین پر 40 فیصد تک محصولات لاگو ہوں گے

واشنگٹن: امریکا نے اپنے 14 بڑے تجارتی شراکت داروں سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر نئے محصولات…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top