• Home
  • Blog
  • اسلام آباد: مبینہ خود کشی کرنیوالی طالبہ گولڈ میڈلسٹ تھی، دودھ فروش والد نے پلاٹ بیچ کر ایجنٹ کو رقم دی، ذرائع
Image

اسلام آباد: مبینہ خود کشی کرنیوالی طالبہ گولڈ میڈلسٹ تھی، دودھ فروش والد نے پلاٹ بیچ کر ایجنٹ کو رقم دی، ذرائع

اسلام آباد: پولیس نے تھانا رمناکے سیکٹرجی 10 میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر مختلف زاویوں سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی اور  موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئےگی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اہلخانہ کے مطابق لائبہ اعلیٰ تعلیم کےلیے بیرون ملک جاناچاہتی تھی، طالبہ کوبیرون ملک یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ایجنٹ نے جعلی لیٹر بناکر دیا تھا۔
اہلخانہ نے بتایا کہ لائبہ نے اسلامی یونیورسٹی سے گولڈ میڈل کے ساتھ بی ایس کیا، بیرون ملک جانے کے لیے ایک کنسلٹنٹ نے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ کرانے کے لیے 70 لاکھ روپے مانگے، لڑکی کا والد موٹرسائیکل پر دودھ فروخت کرکے بچوں کو پڑھا رہا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق کرائے کے فلیٹ پر رہنے والے والد نے پلاٹ بیچ کر 21 لاکھ کیش ایجنٹ کو دیا، باقی رقم کا انتظام کرنے کے لیے لڑکی کی والدہ کا زیور بینک میں رکھوایا گیا، طالبہ نے یونیورسٹی میں داخلے کے ڈاکومنٹس چیک کرائے تو سب جعلی نکلے۔

لڑکی نے اپنے ماموں کو آخری میسج کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ہونیوالے فراڈ کا میرے والد کو نہ بتانا، وہ مرجائیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top