• Home
  • Blog
  • اسٹاک ایکسچینج،مندی کے بادل چھٹ گئے ،160ارب منافع
Detailed view of a stock market screen showing numbers and data, symbolizing financial trading.

اسٹاک ایکسچینج،مندی کے بادل چھٹ گئے ،160ارب منافع

امریکا ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجانات اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کے بادل چھٹ گئے ۔ دن بھر اتارچڑھاؤکے بعد ٹریڈنگ تیزی کی جانب گامزن رہی جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 69ہزار اور 1لاکھ 70ہزار پوائنٹس کی دو سطح بحال ہوگئیں۔تیزی کے سبب 49.60 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 1کھرب 60 ارب روپے بڑھ گئی۔ منفی رجحانات کے باعث کاروبار کے پہلے سیشن میں مندی رہی جس سے ایک موقع پر 2724 پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 67ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی تھی، تاہم خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ کمی واقع ہونے سے دوسرے سیشن میں اچھے تاثرات کے باعث شعبہ جاتی بنیادوں پر تازہ سرمایہ کاری سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے جس سے ایک موقع پر 1899 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1646پوائنٹس کے اضافے سے 170511پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 592پوائنٹس کے اضافے سے 50839 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 908پوائنٹس کے اضافے سے 103203 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 9.35فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز 68کروڑ 74 لاکھ 66ہزار 978 حصص کے سودے ہوئے ۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top