• Home
  • Blog
  • اسپین: بیلوں کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون جاں بحق
Image

اسپین: بیلوں کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون جاں بحق

اسپین میں ایک 64 سالہ خاتون بیلوں کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔

اسپین کے گاؤں اینا میں بیلو ں کی دوڑ کا ایک روایتی تہوار منایا گیا جس میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاح بھی شریک ہوئے۔

اینا کے میئر کے مطابق تہوار کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیل کا سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔

میئر نے بتایا کہ خاتون لاس کیواس نامی علاقے میں موجود تھی، راستے کے ایک مقام پر پہلے وہ  رکاوٹ کے پاس کھڑی ہوئی اور پھر انہوں نے بھاگنا شروع کردیا جب کہ اسی دوران ایک بیل نے ان پر حملہ کردیا۔
خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور طبی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور خاتون کو ضروری طبی امداد دی گئی۔

خاتون کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران وہ دم توڑ گئی۔

دوسری جانب بیل کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے 60 سالہ شخص کا بازو بھی زخمی ہوا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top