• Home
  • Blog
  • افغانستان میں پاکستان کی فضائی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک
Image

افغانستان میں پاکستان کی فضائی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک

پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ 

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے آپریشن غضب للحق کے تسلسل میں افغانستان میں فضائی کارروائی کی اور 2 مقامات پردہشتگردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ 

وزاررت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اہداف کو انتہائی درستی سے تباہ کیا، کارروائی میں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگرد مارے گئے جبکہ  ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 دہشتگرد ہلاک  ہوئے۔
وزارت اطلاعات مطابق افغانستان کا بدستور دہشتگردی کا مرکز بنے رہنا انتہائی تشویش کا باعث ہے، پاکستان کو درپیش دہشتگردی کا خطرہ افغانستان سے ہی پیدا ہو رہا ہے۔

وزارت اطلاعت نے کہا کہ اسی تناظر میں پاکستان نے دہشتگردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ ہماری ترجیح ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

بہاولپور: اولاد کے ناروا رویے سے دلبرداشتہ بزرگ جوڑے نے نہر میں چھلانگ لگا دی

بہاولپور میں اولاد کے مبینہ ناروا رویے سے تنگ بوڑھے والدین نے نہر میں چھلانگ لگادی۔ ریسکیو ذرائع…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف…

ByBySajid Ali Oct 1, 2026

عمرہ کی آڑ میں آسٹریلیا جانے کے نئے ’ڈنکی روٹ‘ کا انکشاف

عمرہ کی آڑ میں بحرین اور جمہوریہ پلاؤ کے راستے آسٹریلیا جانے کے نئے ڈنکی روٹ کا انکشاف…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ریٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم ناکام، 10 لاکھ نان فائلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے فکسڈ ٹیکس اسکیم کی ناکامی کے بعد 10 لاکھ نان فائلرز کے خلاف کریک…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top