• Home
  • Blog
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب: جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے، نہ ہوگا
Image

اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب: جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے، نہ ہوگا

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بھارتی نمائندے کے بیان پرپاکستان نے حقِ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے کہا کہ جموں وکشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں، عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی ضمانت سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا، بھارت قراردادوں پر عملدرآمد سے انکار کر کے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت میں مذہبی اقلیتوں کیخلاف امتیازی سلوک اور تشدد منظم شکل اختیار کرچکا ہے۔

فرسٹ سیکرٹری کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردگروہوں کی معاونت اور مالی سرپرستی کررہا ہے، پاکستان مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے  پُرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں۔

احمد پور شرقیہ گرلز ڈگری کالج میں 400 طالبات کیلئے صرف ایک استاد، فرنیچر کی بھی شدید کمی

احمد پور شرقیہ کے اکلوتے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی صورتحال ایک سنجیدہ سوال بن گئی ہے۔…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنا ریحان طارق کو مہنگا پڑ گیا

پاکستانی میزبان ریحان طارق نے حال ہی میں ایک قبرستان میں خصوصی پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا، جس کی جھلک…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ایرانی حکومت کا حوثیوں سے لاتعلقی کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خلیجی ممالک کے خلاف حوثیوں کی کارروائیوں سے…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا

متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top