اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور شام کے صدر احمد الشرع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران امارات اور شام کے درمیان معاشی اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے عوام کی خوشحالی، مشترکہ مفادات کے تحفظ اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔














