متحدہ عرب امارات میں سرکاری خدمات کے لیے اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ متعارف کرانے کا اعلان
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری خدمات کی فراہمی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی اسسٹنٹ ’میرہ‘ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو مارچ 2027 سے شہریوں کو مختلف حکومتی سہولتیں فراہم کرے گا۔
اماراتی حکام کے مطابق نئے اے آئی اسسٹنٹ کے ذریعے پاسپورٹ، ورک پرمٹ، صحت اور تعلیم سمیت متعدد سرکاری خدمات ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ والدین ’میرہ‘ کے ذریعے اپنے بچوں کا اسکول ریکارڈ حاصل کر سکیں گے، جبکہ مریضوں کو ڈاکٹروں سے رابطے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
اماراتی حکام کے مطابق اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ اردو سمیت متعدد زبانوں میں خدمات فراہم کرے گا، جس سے مختلف زبانیں بولنے والے افراد کے لیے سرکاری سہولتوں تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔














