واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ، اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں کسی میں خود کو گھوڑے پر سوار دکھایا،تو کہیں نیو میکسیکو کو نیو امریکا کا نام دینے کی تجویز دی۔
ٹرمپ نے کسی پوسٹ میں کہا کہ ‘Moon is Ours’، تو ایک اے آئی تصویر میں روبوٹس کے ساتھ چلتے دکھائی دیے اور خود کو عظیم صدر بھی قرار دے ڈالا۔
امریکی صدر نے آبنائے ہرمز ہماری ہے،کے عنوان سے بھی ایک پوسٹ کی جبکہ ایران کو ناکام ریاست کہا۔
علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس نے بھی صدر ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو شیئر کردی جس میں ٹرمپ سبز انگوٹھی اور سبزٹائی لگائے نظر آرہے ہیں۔














