• Home
  • Blog
  • امریکی فٹبال میچ سے قبل افسوسناک حادثہ، فضائیہ کا اہلکار رسی کے ذریعے اترتے ہوئے ہلاک
Image

امریکی فٹبال میچ سے قبل افسوسناک حادثہ، فضائیہ کا اہلکار رسی کے ذریعے اترتے ہوئے ہلاک

امریکی فٹبال میچ سے قبل افسوسناک حادثہ، فضائیہ کا اہلکار رسی کے ذریعے اترتے ہوئے ہلاک

نیویارک: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں الموڈوم اسٹیڈیم میں فٹبال میچ سے قبل فوجی مظاہرے کے دوران امریکی فضائیہ کا ایک اہلکار حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ ہفتے، 17 اکتوبر کو یونیورسٹی آف ٹیکساس سان انتونیو اور نیول اکیڈمی کے درمیان فٹبال میچ شروع ہونے سے قبل پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فضائیہ کا اہلکار فوجی مظاہرے کے سلسلے میں اسٹیڈیم کی چھت سے رسی کے ذریعے نیچے اترنے کی مشق میں حصہ لے رہا تھا کہ اسی دوران وہ اپنا توازن اور کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور زمین پر جا گرا۔

مظاہرے میں مجموعی طور پر چار اہلکار اسٹیڈیم کی چھت کے ڈھانچے سے رسیوں کے ذریعے نیچے اتر رہے تھے۔ حادثے کے فوراً بعد طبی عملے نے متاثرہ اہلکار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کردیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ہلاک ہونے والا اہلکار امریکی فضائیہ کے اس یونٹ سے وابستہ تھا جو ٹیکٹیکل ایئر کنٹرول اہلکاروں کی تربیت سے متعلق ہے۔

حکام کے مطابق یہ فوجی مظاہرہ یونیورسٹی آف ٹیکساس سان انتونیو کے سالانہ پروگرام ’’سیلوٹ ٹو آرمڈ فورسز‘‘ کا حصہ تھا، جس کا مقصد مسلح افواج کے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی رحیم یار خان: گھریلو تنازع…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top