انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز لاپتا ہوگیا جس میں 243 مسافر سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز جاوا سی میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران جہاز سے حکام کا رابطہ منقطع ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بحری جہاز جاوا کے شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کے جنوبی کالیمانتان صوبے کے شہر بنجرماسن جا رہا تھا اور جہاز میں 243 افراد سوار تھے جن میں سے 103 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ ایک کے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے مطابق جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سی میں بنجرماسن کی ایک بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی، جہاز کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔انڈونیشین حکام کا بتانا ہے کہ آخری بار رابطہ ہونے پر کشتی سے خراب موسم کا سامنا کرنے کا بتایا گیا تھا۔

انڈونیشیا میں 243 مسافروں سے بھری کشتی لاپتا، 103 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا
متعلقہ خبریں۔
ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…
پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال
پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…













