• Home
  • Blog
  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے پاس ورڈز اچانک تبدیل، اہم خبر آگئی
Image

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے پاس ورڈز اچانک تبدیل، اہم خبر آگئی

کراچی: ایف بی آر کی جانب سے تمام انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کے پاس ورڈز تبدیل کر دیے گئے، جس سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے آخری دنوں میں پاس ورڈز کی اچانک تبدیلی اور آئی آر آئی ایس پورٹل میں تکنیکی دشواریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ریحان حنیف نے ایف بی آر سے فوری طور پر سابقہ پاس ورڈز بحال کرنے اور گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ (30 ستمبر) میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے تمام انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کے پاس ورڈز تبدیل کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث آخری دنوں میں ٹیکس دہندگان کو پورٹل تک رسائی اور گوشوارے جمع کرانے میں شدید پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔
بیرونِ ملک یا سفر میں موجود کم از کم 30 فیصد ٹیکس دہندگان نئے پاس ورڈ کے حصول میں مشکلات سے دوچار ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو نئے پاس ورڈز کے ایس ایم ایس موصول نہ ہونے کی وجہ سے ان کی IRIS پورٹل تک رسائی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔

آخری دنوں میں آئی آر آئی ایس (IRIS) پر غیر معمولی دباؤ اور سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث پورٹل بار بار کریش ہو رہا ہے۔

ریحان حنیف نے تاکید کی کہ ایف بی آر فوری طور پر پرانے پاس ورڈز بحال کرے تاکہ تمام ٹیکس دہندگان بلا رکاوٹ اور بروقت اپنے گوشوارے جمع کروا سکیں۔

متعلقہ خبریں۔

بل گیٹس: اے آئی کے عالمی فریم ورک پر مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ ممالک کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی مشکل آسان ہوگئی

لاہور : ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان ہوگیا ، 13 سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی مفت…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

کراچی: جھگڑے کے بعد دکاندار نے مبینہ طور پر اپنی دکان کو آگ لگا دی

کراچی(28 ستمبر 2026): دہلی کالونی میں فریقین کے درمیان تنازع اور جھگڑے کے بعد پرچون کے دکاندار نے…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

لاہور ہائیکورٹ کا منی لانڈرنگ کیسز سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور: ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیسز سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا منی لانڈرنگ کی تحقیقات…

ByByMomina Fatima Sep 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top