• Home
  • Blog
  • اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، 435 پولیس اہلکار تعینات، 8 مقامات پر ناکے لگانے کا فیصلہ
Image

اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، 435 پولیس اہلکار تعینات، 8 مقامات پر ناکے لگانے کا فیصلہ

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی کے نئے انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت جیل کے گردونواح میں 8 اہم مقامات پر پولیس ناکے قائم کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ داہگل، گیٹ نمبر 1، گیٹ نمبر 5، فارماسیوٹیکل فیکٹری اور گورکھپور کے مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے جب کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8، چکری اور ٹھلیاں میں بھی اضافی ناکے قائم کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی سکیورٹی پر مجموعی طور پر 435 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جب کہ رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی پلان کے تحت داہگل سے گورکھپور تک پیٹرول پمپس، ہوٹلوں اور دکانوں کو بند کرایا جائے گا جب کہ اڈیالہ جیل کے اطراف غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کریں گے جب کہ نیا سکیورٹی پلان تاحکم ثانی نافذ رہے گا

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top