• Home
  • Blog
  • ایران؛ گھر میں بند پابندیوں کا شکار جوان بیٹی تشدد پسند باپ کے ہاتھوں قتل
Image

ایران؛ گھر میں بند پابندیوں کا شکار جوان بیٹی تشدد پسند باپ کے ہاتھوں قتل

ایران کی شہر کرمانشاہ میں 16 سالہ لڑکی حنا راکان کو اس کے والد نے اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا جب وہ سو رہی تھی۔ 

ہینگاؤ آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس کی جانب سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق حنا کو 29 اگست کی شام کو اس کے والد مجتبیٰ راکان نے سر میں اس وقت گولی ماری جب وہ سو رہی تھی۔

حنا کئی سالوں سے اپنے والد کی طرف سے عائد کی گئی سخت پابندیوں اور تشدد سے متاثرہ گھرانے میں رہتی تھی۔ اس نے صرف چوتھی جماعت تک ہی پڑھائی کی  اور بعدازاں اسے تعلیم جاری رکھنے سے روک دیا گیا۔

اس کے والد نے اسے موبائل فون رکھنے سے بھی منع کیا ہوا تھا۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ مجتبیٰ راکان کی اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ تشدد اور بدسلوکی کی تاریخ رہی ہے۔

اس کیس سے واقف ذرائع نے بتایا کہ ایک دور دراز کے رشتہ دار نے حال ہی میں حنا سے اس کے علم میں لائے بغیر شادی کرنے کی کوشش کی اور نکاح کی پیغام کو  اس کے والد تک پہنچایا.

مجتبیٰ راکان اس شک میں کہ حنا پہلے سے اس شخص کے ساتھ رابطے میں ہے، اسے غصہ آیا اور ہفتے کی شام اس نے اپنی بیٹی کے سر میں ہینڈگن سے گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top