• Home
  • Blog
  • ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر
A picturesque view of the White House with the American flag in daylight.

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ مشرق وسطیٰ اور اسرائیل کو تباہ کر دے گا۔آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سعودی آئل پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے صرف دو ہفتے کی دوری پر تھا۔انہوں نے کہا کہ حوثی امریکا سے لڑائی نہیں چاہتے، تہران سے یورپ کے کچھ شہروں کو بھی خطرہ تھا، ایران پر مزید ایک ہفتے حملہ نہ کرتے تو ایران ہم پر بھی حملہ کر دیتا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول ہے، ایران جنگ جلد ختم ہوگی، جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top