• Home
  • Blog
  • ایشین گیمز: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن
Image

ایشین گیمز: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشین گیمز کے فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔

ایک بیان میں ٹیم کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ کافی دنوں سے ہوٹل میں رہنے کے بعد کھیل کر اچھا لگا، میچ دیر سے شروع ہوا اور 13 اوورز کا کھیل ہمیشہ ہی مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ میں ہم نے اچھا پرفارم کیا، فیلڈنگ بھی ٹھیک تھی لیکن بیٹنگ میں پریشر میں آنے کے بعد جس طرح میچ ختم کیا وہ شاندار تھا۔

ہیڈ کوچ نے کرکٹر حسن نواز اور عبدالصمد کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز کےسیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دی۔

متعلقہ خبریں۔

لاہور: گھوڑوں کی ریس پر جوا کھیلنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور : گھوڑوں کی ریس پرجوا کھیلنے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا اور قبضے سے…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایشین گیمز: بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرادیا، فائنل میں پاکستان کا سامنا کریگا

ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ بھارت سری…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

پنجاب میں مون سون سیزن ختم، سب سے زیادہ بارشوں کے اعداد و شمار جاری

لاہور: پنجاب میں مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد بارشوں اور اس سے ہونے والے نقصانات کی…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

اداکار احد رضا میر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان

پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر نے انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کردیا۔ اداکار نے سوشل…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top