• Home
  • Blog
  • ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف
Image

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف

ناگویا: ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے  212 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے سوریا ونشی اور ابھیشیک شرما نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سوریا ونشی 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ایشان کشن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تلک ورما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد اور صائم ایوب کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں اور قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں فائنل کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت،صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس اور احمد دانیال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود بھی شامل ہیں۔

 ایشین گیمز میں بھی بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنٹلمین اسپورٹس کی دھجیاں بکھیر دیں اور بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔

خیال رہے کہ نشین میں بارش کی پیشگوئی کے باعث پاک بھارت فائنل میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

احمد پور شرقیہ گرلز ڈگری کالج میں 400 طالبات کیلئے صرف ایک استاد، فرنیچر کی بھی شدید کمی

احمد پور شرقیہ کے اکلوتے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی صورتحال ایک سنجیدہ سوال بن گئی ہے۔…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنا ریحان طارق کو مہنگا پڑ گیا

پاکستانی میزبان ریحان طارق نے حال ہی میں ایک قبرستان میں خصوصی پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا، جس کی جھلک…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ایرانی حکومت کا حوثیوں سے لاتعلقی کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خلیجی ممالک کے خلاف حوثیوں کی کارروائیوں سے…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا

متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top