• Home
  • Blog
  • ایل پی جی کا شدید بحران، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
Image

ایل پی جی کا شدید بحران، قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور(26 اکتوبر 2026): لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گھریلو اور تجارتی ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 600 سے 650 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جبکہ شہر کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں قیمت بڑھ کر 700 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

بحران کے باعث لاہور کے متعدد علاقوں میں ایل پی جی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے دکانیں بند ہو چکی ہیں۔

شہریوں نے حکومت کی مسلسل خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی عدم توجہی اور بے حسی کی وجہ سے ایل پی جی مافیا پوری طرح بے لگام ہو چکا ہے جو صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں خود انہیں مہنگے داموں گیس فراہم کر رہی ہیں، اس لیے وہ مجبوری میں مہنگی گیس فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

عوام نے متعلقہ حکومت سے فوری نوٹس لینے اور مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top