• Home
  • Blog
  • ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر آزادانہ انکوائری کرانے کا مطالبہ
Image

ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو کالعدم قرار دے کر آزادانہ انکوائری کرانے کا مطالبہ

کراچی : ایم کیو ایم نے ایم ڈی کیٹ رزلٹ کو کالعدم قرار دے کر آزادانہ انکوائری کرانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایم ڈی کیٹ 2026ء کے انعقاد اور نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ رزلٹ کو کالعدم قرار دینے اور شفاف و آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی انجینئر عادل عسکری نے وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے ایک مکتوب (خط) کے ذریعے ایم ڈی کیٹ امتحان اور اس کے نتائج پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کے تحت منعقدہ ایم ڈی کیٹ 2026ء کے امتحان اور نتائج سے متعلق طلبہ و ان کے والدین کی جانب سے شدید خدشات اور شکایات سامنے آئی ہیں۔

موجودہ ایم ڈی کیٹ نتائج کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے، تمام امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور اسکیننگ کے عمل کے ریکارڈ کو محفوظ بنایا جائے۔
اصل جوابی کاپیوں اور او ایم آر شیٹس کے رینڈم سیمپلز کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں دوبارہ چیکنگ کی جائے۔

ایم ڈی کیٹ کے پورے پروسیس کا آڈٹ کرایا جائے اور اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ مقررہ طریقہ کار پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔

مستقبل میں ایسے اہم امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے آزاد پیشہ ورانہ امتحانی ادارہ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ برٹش کونسل اور نجی یونیورسٹیوں کے طرز کا شفاف امتحانی نظام اپنایا جائے.

متعلقہ خبریں۔

اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیرِ صدارت ریونیو اجلاس، زیرِ التوا معاملات کے بروقت حل کی ہدایات

ریونیو سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

مریم نواز کا ہیلتھ کلینک محراب والا کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست وژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایات پر، اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

پاکستانیوں کو بیرونِ ملک ملازمت کیلئے بھیجنے والے ’پروموٹرز‘ کیلئے اہم انتباہ

اسلام آباد (30 ستمبر 2026): بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک ملازمت کے لیے بھیجنے…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان برف پگھلنے کا امکان، آج اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top