• Home
  • Blog
  • این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی کارروائی، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا
Image

این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی کارروائی، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے ) راولپنڈی سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق چکری روڈ نجی سوسائٹی میں عباسی کال سینٹر پر مارے گئے چھاپے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی ٹیلی گرام پروفائلز سے آسٹریلوی شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق  جعلی یوٹیوب ٹاسک اور یو ایس ڈی ٹی کرپٹو انویسٹمنٹ کے نام پر لاکھوں سے فراڈ کیا جاتا تھا۔ کمپیوٹر، سرورز اور موبائل ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ  مرکزی ملزمان، منیجرز اور ٹیم لیڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران کے خلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان، رپورٹ

واشنگٹن — ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی فضائی طاقت کو نمایاں نقصان پہنچنے کا انکشاف…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق اہم قرارداد منظور

جنیوا — اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے

عدن جنوبی یمن میں حوثی گروپ نے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 2 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

نئی دہلی— بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز گجرات کے ضلع بھاونگر میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top