ایپل کی نئی Apple Watch Series 12 اور Ultra 4 میں متعارف کرائے گئے مصنوعی ذہانت کے ایسے فیچرز نے قانونی ماہرین کی توجہ حاصل کرلی ہے جو صارفین کی گفتگو کو سننے اور اس کا خلاصہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانونی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایپل واچ کے نئے ’’ہمیشہ سننے‘‘ والے AI فیچرز مختلف ممالک میں رائج جاسوسی اور پرائیویسی قوانین کے لیے ایک نیا امتحان ثابت ہوسکتے ہیں۔ ایپل نے بدھ کو Siri Recap نامی فیچر متعارف کرایا، جو صارف کی جانب سے دن بھر کی گئی گفتگو کے خلاصے تیار کرسکتا ہے۔ٹرمپ کے اعلان دنیا میں ہلچل مچا دی ! اس کے علاوہ Live Rewind نامی فیچر بھی پیش کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارف اپنی گفتگو کے گزشتہ 15 سیکنڈز کا تحریری ٹرانسکرپٹ دیکھ سکتا ہے۔ یہ فیچر Apple Watch کے کراؤن کو دو مرتبہ دبانے سے فعال کیا جاسکتا ہے۔ نئے فیچرز نے یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ اگر واچ کسی گفتگو کو سن یا ٹرانسکرائب کررہی ہو تو اس گفتگو میں شامل دوسرے افراد کی رضامندی کے قانونی تقاضے کیا ہوں گے۔ قانونی ماہرین کے مطابق مختلف ریاستوں اور ممالک میں گفتگو ریکارڈ کرنے یا سننے سے متعلق قوانین مختلف ہیں۔ بعض مقامات پر کسی گفتگو کو ریکارڈ کرنے کے لیے تمام شرکا کی رضامندی ضروری ہوسکتی ہے، جس کے باعث ایسی ٹیکنالوجی کے استعمال میں قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ ایپل کی نئی ٹیکنالوجی اس بحث کو بھی دوبارہ نمایاں کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت اور پہننے والی ڈیوائسز صارفین کی روزمرہ زندگی میں کس حد تک گفتگو اور معلومات کو پراسیس کرسکتی ہیں۔ یوں Apple Watch کے نئے AI فیچرز جہاں صارفین کے لیے گفتگو کا خلاصہ اور حالیہ بات چیت کو دوبارہ دیکھنے جیسی سہولتیں فراہم کرتے ہیں، وہیں پرائیویسی، رضامندی اور جاسوسی قوانین سے متعلق اہم سوالات بھی اٹھا رہے ہیں۔

ایپل واچ کے نئے AI فیچرز نے پرائیویسی،جاسوسی قوانین پر سوال اٹھا دیئے
متعلقہ خبریں۔
ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…
پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال
پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…













